فرانس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری/ 30 افراد گرفتار

فرانس میں مظاہروں کا سلسلہ پانچویں ہفتہ بھی جاری رہا ، جبکہ پولیس نے آج مزيد 30 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں مظاہروں کا سلسلہ پانچویں ہفتہ بھی جاری رہا ، جبکہ پولیس نے آج مزيد 30 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس نے مزید 21 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق پولیس نے آج 30 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ فرانس میں حکومت کی طرف سے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جو پانچویں ہفتہ میں بھی جاری ہیں جبکہ حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ 6 ماہ کے لئۓ معطل کردیا ہے لیکن مظاہرین حکومت کے اقدام سے مطمئن نہیں ہیں اور وہ صدر میکرون کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News Code 1886486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =