پاکستان میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں وہابی دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں وہابی دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت (کرک)، نائیک لال خان (لکی مروت)، نائیک سجاد (لودھراں)، سپاہی انور (کرک)، نائیک نواز (تونسہ شریف) اور سپاہی سجاد (سیالکوٹ) شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی،  فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

News Code 1886465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =