خاشقجی کے قتل کا ہم سے کوئی تعلق نہیں

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دوست جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہماری توجہ اس صدی کے معاملے پر مرکوز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دوست  جیرڈ کوشنر نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہماری توجہ اس صدی کے معاملے پر مرکوز ہے۔ ٹرمپ کے داماد نے فیکس نیوز کے خاشقجی کے قتل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ خاشقجی کے قتل پر نہیں بلکہ ہمارے توجہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے اس صدی کے معاملے پر مرکوز ہے جس میں سعودی عرب کے ولیعہد کا کلیدی کردار ہے۔ اس نے کہا کہ خاشقجی کے قتل کی فائل خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھ میں ہے اور وہی اس کا پیچھا کررہی ہیں۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی ملک ہے اور اس نے آج تک اسرائیل کے تحفظ کے سلسلے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

News Code 1886404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =