امریکہ کے موجودہ صدر اور حکام، امریکہ کے خفیہ اور بھیانک چہرے  کی حقیقی پہچان

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس اور مدافع حرم بعض شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کے خفیہ مکروہ اور بھیانک چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ اورامریکی حکام، امریکہ کے خفیہ اور بھیانک چہرے کی حقیقی پہچان ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق ررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس اور مدافع حرم بعض شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کے خفیہ مکروہ اور بھیانک چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ اورامریکی حکام، امریکہ کے خفیہ اور بھیانک چہرے کی حقیقی پہچان ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ اور مغربی ممالک میں اخلاقی فساد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے خوفناک اور بھیانک مخفی چہرے کو امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نہ تو انسانی حقوق کا حامی ہے اور نہ ہی وہ جمہوریت کا طرفدار ہے وہ دنیا میں صرف انسانی حقوق اور جمہوریت کی آڑ میں اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے مد مقابل ایرانی قوم اور حکومت کی استقامت اور پائداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ ایران سے امریکہ کے آلہ کار شاہ ایران کو ملک سےنکال کر ایران سے امریکی تسلط کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ، البتہ امریکہ دوبارہ ایران پر تسلط قائم کرنے کے لئے تلاش و کوشش کررہا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم اور حکومت کو امریکی سازشوں کے بارے میں آکاہ رہنا چاہیے ممکن امریکہ ایک سال شور و غل مچائے اور دوسرے سال اپنے شوم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) نے امریکہ کو بڑا شیطان قراردیکر دنیا کے تمام حریت پسندوں اور مظلوموں کو امریکہ کے خلاف ایک صفف میں کھڑا کردیا اور آج دنیا کا ہر انسان امریکہ کو بڑے شیطان کے نام سے جانتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم 22 بہمن کے دن انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ شاندار طریقہ سے منعقد کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام ناپاک عزآئم  کو ناکام بنادےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی عظمت اور سربلندی میں شہدء نے اہم کردار ادا کیا اور ہم شہداء کے احسان مند اور ممنون ہیں، جنھوں نے ملک اور اسلام کی عظمت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش کردیا۔

News Code 1886395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =