12 دسمبر، 2018، 1:53 PM

صدرٹرمپ کا محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم

صدرٹرمپ  کا محمد بن سلمان کے ساتھ  کھڑا رہنے کا عزم

امریکہ کے نسل پرست اور خونخوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نسل پرست اور خونخوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو میں  سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر چہ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے نے اپنی رپورٹ میں سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد کو ملوث قراردیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ سعودی عرب امیرکہ کا مخلص دوست اور اتحادی ملک ہے اور وہ مشرق وسطی میں امریکی ایجنڈے پر کام کررہا ہے سعودی عرب کی بدولت اسرائیل محفوظ ہے، لہذا ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان سعودی عرب کا رہنما ہے اور وہ سعودی عرب کا مضبوط ولیعہد ہے ہم بن سلمان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News Code 1886388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha