مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔ ہندوستان کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔مودی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجھستان کے لوگوں کا ہمیں ایک بار موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔
News ID 1886384
آپ کا تبصرہ