خلیج فارس تعاون کونسل کا اجلاس اختتام پذیر/ اجلاس میں قطر کے بادشاہ نے شرکت نہیں کی

سعودی عرب میں خلیج فارس تعاون کونسل کا سسکیاں لیتا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے اجلاس میں امریکہ نواز عرب شیوخ کسی مطلوب اور خاص نتیجے تک نہیں پہنچ سکے جبکہ اس اجلاس میں قطر کے امیر نے بھی شرکت نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں خلیج فارس تعاون کونسل کا سسکیاں لیتا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے اجلاس میں امریکہ نواز عرب شیوخ کسی مطلوب اور خاص نتیجے تک نہیں پہنچ سکے جبکہ اس اجلاس میں قطر کے امیر نے شرکت نہیں کی۔ ادھر خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے قطری امیر کے فیصلے پر بحرین اور قطر کے درمیان لفظی جنگ ہوئی ۔ قطر نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرکے اجلاس کو ناکام بنادیا ، عرب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل دم توڑ رہی ہے۔ اور اس میں اختلاف کی اصل وجہ سعودی عرب کی توسیع پسندانہ اور جنگ طلبانہ پالیسی ہے ۔ سعودی عرب کے رویہ سے ہمسایہ عرب ممالک کو شدید خطرات ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک سعودی عرب سے قریب ہونے کے بجائے ایران اور ترکی کے قریب ہورہے ہیں۔

News Code 1886346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =