انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی خطے میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کے سکریٹری نے امریکہ اور مغربی ممالک کو انسانی حقوق کا جھوٹا مدعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی خطے میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کے سکریٹری جواد لاریجانی نے امریکہ اور مغربی ممالک کو انسانی حقوق کا جھوٹا مدعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے مدعی خطے میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق ایک پرچم ہے جسے امریکہ اور مغربی ممالک نے اسلام کے خلاف بلند کررکھا ہے۔ حالانکہ امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا مدافع اور حامی ہے۔ اسلام واحد دین ہے جس نے انسانی حقوق کو زندگی کے تمام مراحل میں ملحوظ رکھا ہے۔ تاریخ میں بہت سے تمدن نابود ہوگئے ہیں لیکن اسلامی تمدن ایک ایسا تمدن ہے جو صبح قیامت تک باقی رہےگا۔

جواد لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک نے فلسطینیوں کو آوارہ کرکے وہاں اسرائیلی حکومت  قائم کی جس کا مقصد اسلام کو نابود کرنا تھا۔ اور ان کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ اگر فلسطینی آئندہ 20 سال تک استقامت اور پائداری کا مظاہرہ نہ کرسکے تو اسلام ضعیف اور کمزور ہوجائےگا۔ ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق کے سکریٹری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فلسطین اور اسلام کے بارے میں امریکہ اور مغربی ممالک کے تمام نقشے اور منصوبے فعل ہوگئے اور انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ امریکہ کی عداوت اور دشمنی کی اصل وجہ یہی ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے نہ صرف  دنیا میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کیا بلکہ عالمی اقوام کو بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور آج امریکہ مردہ باد کے نعرے صرف ایران میں نہیں لگائے جاتے بلکہ دنیا بھر میں آج مظلوم قومیں امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگا رہی ہیں اور ایران کے اسلامی انقلاب کی بدولت آج دنیا امریکہ کے خلاف متحد ہورہی ہے اور امریکہ روز بروز زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

News Code 1886328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =