شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کی سفارش

پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں دس دسمبر کو اسلام آباد لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہنے تک اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا ہے۔

News Code 1886312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =