جزائر نیوکالیڈونیا میں دو شدید زلزلے/ سونامی وارننگ جاری

فرانس کے زیر انتظام جزائر نیوکالیڈونیا میں 7 اعشاریہ 6 اور 6 اعشاریہ 6 شدت کے دو زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے زیر انتظام جزائر نیوکالیڈونیا میں 7 اعشاریہ 6 اور 6 اعشاریہ 6 شدت کے دو زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی زیر انتظام جزائر نیو کالیڈونیا میں 7.6شدت کازلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ حکام نے سونامی وارننگ کے جاری ہونے کےبعد ساحلی علاقوں سے عوام کو انخلاء کی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عوام سمندر سے 300 میٹر دور محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ ادھر پیسیفک سونامی سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں مشاہدے میں آئی ہیں۔پیسیفک سونامی سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندرمیں اٹھنے والی لہریں 3 میٹر اونچی ہو سکتی ہیں، ان دونوں زلزلوں سے فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

News Code 1886207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =