نائیجریا کے صدر نے خود اپنی موت کی تردید کردی

نائیجیریا میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب سوشل میڈیا پر 75 سالہ صدر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اکثر شہریوں نے ان خبروں پر یقین بھی کرلیا اب صدر نے خود اپنی موت کی تردید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب سوشل میڈیا پر 75 سالہ صدرمحمدو بوہاری کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اکثر شہریوں نے ان خبروں پر یقین بھی کرلیا اب صدر نے خود اپنی موت کی تردید کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ صدر محمدو بوہاری انتقال کرگئے ہیں تاہم ان کے رفقاء اور وزرا نے صدر سے مشابہت رکھنے والے شخص کو صدر بنا کر عوام کے سامنے پیش کرکے انتقال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ پولینڈ میں نائیجرین شہریوں سے ملاقات کے دوران بھی یہ سوال اُٹھایا گیا تو صدر نے کہا کہ یہ حقیقت میں ہی ہومیری کلوننگ نہیں ہوئی۔  گو یہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے لیکن میں ابھی مرا نہیں اور اب جلد اپنی 76 ویں سالگرہ مناکر مخالفین کے پروپیگنڈے کو شکست دے دوں گا۔

News Code 1886159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =