قطر کا اوپیک سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ

قطر نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق قطر کے توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ قطر یکم جنوری 2019 سے اوپیک کی رکنیت سے دست بردار ہوجائے گا، آئندہ برس سے قطر تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC  کا رکن نہیں رہے گا۔ یوں لگ بھگ 60 سال بعد قطر اور اوپیک کے راستے جدا ہوجائیں گے۔اوپیک سے انخلاء کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے کہا کہ قطر اب قدرتی گیس کی پیدوار پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ ہمارا ہدف قدرتی گیس کی پیداوار کو 77 ملین ٹن سے 110 ملین ٹن سالانہ تک لے جانا ہے۔

News Code 1886151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =