مسلم لیگ نون کے خلاف بات کرنا ثواب سمجھتا ہوں

پاکستان کے وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے خلاف بات کرنا ثواب سمجھتا ہوں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون  کے خلاف بات کرنا ثواب سمجھتا ہوں ۔لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ گیس کمپنیوں کو گیس چوری اور لائن لائسسز کی مد میں سالانہ 48 ارب روپے نقصان ہو رہا ہے۔ سب سے زیادہ گیس چوری خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے۔ گیس چوری اور لائسسز کو کم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ ہر سال 2 ارب کے قریب لائسسز کم کریں گے۔ سردیوں میں بھی صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران اور قطر کے ساتھ گیس کی درآمد کے حوالے سے معاہدے برقرار رہیں گے۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف بات کرنا میں ثواب سمجھتا ہوں، ملک کو درپیش پانی اور بجلی کے بحرانوں کی ذمہ دار یہی دو جماعتیں ہیں، کیونکہ یہی جماعتیں برسہا برس اقتدار میں رہی لیکن انہوں نے یہ مسئلہ حل نہیں کیا، ہماری حکومت نے سو دنوں میں سمت کا تعین کر لیا ہے، بہت جلد عوام کو ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔

News Code 1886149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =