مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی فوج کے نمائندے نے شامی فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ السویداء میں 270 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔روسی فوجی نمائندے کا کہنا ہے کہ السویداء میں موسم کی خرابی کے باوجود شامی فوج نے شاندار فوجی کارروائی کے دوران 270 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں نے اس علاقہ میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا ذخیرہ جمع کررکھا تھا۔
شام میں روسی فوج کے نمائندے نے شامی فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ السویداء میں 270 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1886145
آپ کا تبصرہ