پاکستان کا سارک کانفرنس میں مودی کو دعوت دینے کا اعلان

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ سارک  کانفرنس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اس صدی میں سفارتکاری مکمل تبدیل ہوچکی ہے، اب پالیسیاں عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم 2 قدم آگے آئیں گے جبکہ وزیر اعظم نے نریندر مودی کو خط کے جواب میں کہا تھا کہ ہم دہشت گردی اور دیگر مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر ہر طرح سے اجاگر کیا جارہا ہے اور لیکچرز، تصویری نمائش اور کانفرنس منعقد کی جارہی ہیں۔

News Code 1885992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =