پاکستان میں بین الاقوامی دفاعی نمائش کا باقاعدہ افتتاح

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہتھیار برائے امن، بین الاقوامی دفاعی نمائش " آئیڈیاز 2018 " کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ہتھیار برائے امن، بین الاقوامی دفاعی نمائش " آئیڈیاز 2018 " کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش ’آئیڈیاز2018‘ کاباقاعدہ افتتاح صدر عارف علوی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے جب کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، اس دوران وہ بھی نمائش میں شرکت کریں گے۔ 4  روزہ نمائش میں 52 ممالک کے 260 مندوبین جب کہ  14 ممالک اپنے دفاعی سازوسامان کے ساتھ بھرپور انداز میں شریک ہیں ، اس کے علاوہ  6 ممالک کے ایئر چیفس بھی دفاعی نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ 30 نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش کے دوران مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے اس نمائش میں ایران کی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سیاری ایرانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

News Code 1885976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =