کشمیر کے مختلف علاقوں میں میلاد النبی (ص)  کی مناسبت سے تقریبات منعقد

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان اور شیعہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مذہبی اور معنوی شاندار تقریبات منعقد ہوئیں۔ ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب آج حوزہ علمیہ باب العلم میں منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان اور شیعہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مذہبی اور معنوی شاندار تقریبات منعقد ہوئیں۔ ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب آج حوزہ علمیہ باب العلم میں منعقد ہوئی۔ جس میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت رہنما آغا سید حسن موسوی نے ہفتہ وحدت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے وحدت ہی واحد وہ راستہ ہے جس کے ذریعہ وہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس کرسکتی ہے۔ ادھر شادی پورہ میں حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام میں بھی میلاد النبی (ص) اور ہفتہ  وحدت کی مناسبت سے شاندار پروگرامز پیش کئے گئے۔

News Code 1885966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =