افغانستان میں طالبان کے حملے میں 20 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 20 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 20  پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع لشوا جوائن کے پولیس افسران اور اہلکار اپنے نئے چیف کی آمد پر منعقدہ تعارفی تقریب میں شرکت کے لیے قافلے کی صورت میں پہنچے تھے جہاں ان پر وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے حملہ کردیا۔حملے میں ضلع کے نئے پولیس چیف سمیت 20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن، 4 پولیس اہلکار اور ڈپٹی صوبائی پولیس چیف شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔طالبان حملہ آور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ افغان فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

News Code 1885960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =