رہبر معظم کی قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے 1086 قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے 1086  قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کی۔

 عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے 1086 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کی اور اسے منظور کرلیا ۔

News Code 1885905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =