پاکستانی حکومت کا چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے کراچی میں چينی قونصل خانہ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کراچی میں چينی قونصل خانہ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد  پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے پاکستان میں موجود سی پیک اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی جب کہ سکیورٹی پلان میں مقامی پولیس کا کردار بھی موثر بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چین کے تمام  پراجیکٹس کی سکیورٹی کے لیے سرویلینس بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی اسکریننگ کروائی جائے گی۔

ادھر پنجاب حکومت نے چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کو اجنبیوں کے ساتھ سفر کرنے سے روکنے کے لیے فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں غیر ملکیوں اور قومی املاک و شخصیات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات از سر نو جاری کیے گئے ہیں، چینی شہریوں سمیت ، تمام غیر ملکیوں کی حفاظت کے پلان کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

News Code 1885899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =