پاکستان میں بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کے جھگڑے میں بڑے ملوث ہوگئے اورایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس سے دونوں گروپوں کے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کے جھگڑے میں بڑے ملوث ہوگئے  اورایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس سے دونوں گروپوں کے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حویلیاں کے گاؤں گڑھی پھل گراں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچے آپس میں لڑ پڑے، جس پر ان کے بڑے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرانے پولیس چوکی پہنچ گئے ۔ اس دوران تلخ کلامی کے بعددونوں گروپوں نے پولیس چوکی کے باہر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک گروپ کے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد، دوسرے گروپ میں بھی 2 بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔  ریسکیوحکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو حویلیاں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

News Code 1885888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =