جنوبی سوڈان میں باپ  نے اپنی بیٹی کو فیس بک پر نیلام کردیا

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک بے رحم شخص نے اپنی بیٹی کو فیس بک پر نیلام کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک بے رحم شخص نے اپنی بیٹی کو فیس بک پر نیلام کردیا۔ اطلاعات کے مطابق  یہ انسانیت سوز واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سے فیس بک کو زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، عوامی حلقے اس بات پر شدید نالاں ہیں کہ  فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اس گھناؤنے عمل کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیم " پلان انٹرنیشنل " کا کہنا ہے کہ 17 سالہ لڑکی کو اس کے والد نے فیس بک پر نیلام کرنے کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا جس میں  مختلف لوگوں نے بولیاں لگائیں اور ان میں کچھ حکومتی افسران بھی شامل تھے۔ نیلامی میں شامل ہر شخص نے لڑکی کو حاصل کرنے کی کوشش کی اور کچھ نہ کچھ پیشکش کی تاہم لڑکی سے تین گنا زائد عمر کے ایک شخص نے  اسے خریدلیا۔ رپورٹس کے مطابق بڑی عمر کے شخص نے 500 گائیں، دو لگژری کار، 10 ہزار امریکی ڈالر، اسمارٹ فونز اور دیگر مراعات کے عوض اسے خریدلیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلاحی اداروں نے انسانی نیلامی کے عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی رسم چل پڑی تو لوگ اپنی بیٹیوں کو نیلام کرنا شروع کردیں گے۔اس نیلامی کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم فیس بک نے وضاحت پیش کی ہے کہ 25 اکتوبر کو یہ پوسٹ لگائی گئی اور جب اس بارے میں معلوم ہوا تو فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نہ صرف ہٹادیا گیا بلکہ اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا۔

News Code 1885855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =