مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر جے پور میں امریکہ اور بھارت کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، مشقیں 12 روز تک جاری رہیں گی۔ جے پور کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں جاری مشقوں میں امریکہ کی پیسیفک کمانڈ کی اسپیشل فورسز گروپ گیارہ ارکان پر مشتمل دستہ حصہ لے رہا ہے۔ان میں ایک افسر اور دیگر عہدوں کے 10 ارکان شامل ہیں ۔ نیم صحرائی اور دیہی علاقے میں سخت فوجی مشقوں کا مقصد فوجی صلاحیت کو بڑھانا اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔
ہندوستان کے شہر جے پور میں امریکہ اور بھارت کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، مشقیں 12 روز تک جاری رہیں گی۔
News ID 1885843
آپ کا تبصرہ