وہائٹ ہاؤس، محمد بن سلمان کا رابطہ عامہ کا دفتر بن گیا ہے

امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ اور ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر نے امریکی صدر ٹر مپ کی طرف سے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کا رابطہ عامہ کا دفتر بن گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ  اور ریپبلکن پارٹی کے سینیٹرباب کورکر نے امریکی صدر ٹر مپ کی طرف سے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کا رابطہ عامہ کا دفتر بن گیا ہے امریکی صدر نے وحشی اور خونخوار قاتل کی حمایت کرکے امریکی قوم کا سر شرم سےجھکا دیا ہے۔ باب کروکر نے کہا کہ میرے  وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وائٹ ہاؤ ایک دن سعودی عرب کے وحشی اور خونخوار ولیعہد کا رابطہ عامہ کا دفتر بن جائےگا۔ ریپبلکن پارٹی کے سینینٹر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں اور اسی کے حکم سے خاشقجی کو وحشیانہ طور پر قتل کیا گیا جبکہ امریکی صدر محمد بن سلمان کو بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1885800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =