صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 37 دہشت گرد ہلاک

صومالیہ میں امریکی جنگی طیاروں کے حملوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں امریکی جنگی طیاروں کے حملوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے 37  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے ڈیباٹسیل کے قریب الشباب کے دو ٹھکانوں پر حملے کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق  پہلے حملے میں 27 دہشت گرد جبکہ  دوسرے فضائی حملے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ امریکی ملٹری کی جانب سے کہا گیا کہ صومالیہ کی وفاقی حکومت شدت پسند تنظیم الشباب کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور مذکورہ دونوں فضائی حملے حکومت کے ساتھ تعاون کی بنیاد پر کیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی فضائی حملے میں الشباب کے تقریباً 60 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

News Code 1885798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =