پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستنای حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستنای حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وفاقی و صوبائی وزرائے خزانہ پر مشتمل وفد کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوئے، اختتامی سیشن کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر نے کی جس میں حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی، اسٹرکچرل اصلاحات فریم ورک پر اتفاق میں پیش رفت ہوئی۔ پاکستانی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے 7 سے 20 نومبر تک پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران مذاکرات میں گورننس، ترقی اور کاروبار کا ماحول دوستانہ بنانے اور غربت کم کرنے کے لیے اخراجات پر بات ہوئی۔

آئی ایم ایف کے وفد نے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک، اراکین پارلیمنٹ اور وزرائے خزانہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ ہفتوں میں مزید مذاکرات ہوں گے۔ بیان کے مطابق بعض نکات پر اتفاق ہوا جبکہ بعض دیگر نکات پر فریقین میں اتفاق نہیں ہوسکا ، جبکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1885795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =