پاکستان کا افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔ جنرلل باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھیں گے تاہم ملکی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہئے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلیے کام کیا، اس جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ فوجی، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی۔

News Code 1885792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =