مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ندی گام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی تاہم مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ چاروں علیحدگی پسندوں کو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔
News ID 1885772
آپ کا تبصرہ