ہیٹی میں ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک

ہیٹی میں حکمرانوں کے اربوں ڈالر کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں حکمرانوں کے اربوں ڈالر کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیٹی میں حکومت کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے، جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 6 ہزار سے زائد سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود پُرتشدد واقعات سب سے زیادہ انہی علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ کرپشن مخالف مظاہروں کا آغاز ونزوئلا آئل پروگرام میں 3.8 ارب ڈالر کی کرپشن کے انکشاف کے بعد شروع ہوا۔ یہ رقم ونزوئلا سے تیل کے بحران پر قابو پانے کے لیے وصول کی گئی تھی ۔

News Code 1885758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =