مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔ دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
News ID 1885733
آپ کا تبصرہ