ہندوستان کی جنوبی افریقہ کے صدر کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں دعوت

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق اگلے سال ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا مہمان خصوصی ہوں گے ، امریکی صدر کی تقریب میں شرکت سے معذرت کے بعد جنوبی افریقی صدر کو دعوت دی گئی ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جا سکیں گے ، ان مصروفیات میں امریکی صدر کا اسٹیٹ آف یونین خطاب بھی شامل ہے ۔واضح رہے بھارت ہر سال 26 جنوری کو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے، 1947ء میں آزادی کے بعد 26 جنوری 1950 کو بھارت نے اپنا نیا آئین اپنایا تھا۔

News Code 1885656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =