برطانوی کابینہ کی یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری

برطانوی کابینہ نے 5 گھنٹے طویل اجلاس کےیورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی کابینہ نے 5 گھنٹے طویل اجلاس کےیورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ کے 5 گھنٹے کے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا، جس میں برطانوی کابینہ کے 9 سے زائد ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی مخالف کردی جن میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل تھے جب کہ باقی ارکان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جب کہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق 585 صفحات پر مبنی مجوزہ معاہدہ شائع کردیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل میں روابط کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔واضح رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں جب کہ 48 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

News Code 1885646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =