کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔

میمن گوٹھ میں لنک روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، جس سے شہری زخمی ہوگیا ۔

ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے جنہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

News Code 1885638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =