عراق اور سعودی عرب کا تیل مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے پر اتفاق

عراق اور سعودی عرب نے تیل مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور سعودی عرب نے تیل مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  عراق کے وزارت تیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغداد میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بجلی کے مشترکہ گرڈ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد عراق کی توانائی کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر تیل الخالد الفالیح نے عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے بھی ملاقات کی۔عراق اس وقت یومیہ 40 لاکھ 60 ہزار بیرل تیل نکال رہا ہے اور وہ سعودی عرب کے بعد تیل کی پیدوار میں دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق 2019 میں یومیہ 50 لاکھ بیرل تیل کی پیدوار تک پہنچنا چاہتا ہے جبکہ تیل کی یومیہ برآمد کو 30 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تک پہچانے کا خواہشمند ہے۔

News Code 1885566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =