مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو گرایا گیا جب کہ ایمپریس مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی۔
پاکستان کے شہر کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔
News ID 1885537
آپ کا تبصرہ