ترکی میں مزید 103 فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

ترک حکام نے 2016ء کے دوران حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوث ہونے اور امریکہ میں جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق کے الزام میں مزید 103 فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے 2016ء کے دوران حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوث ہونے اور امریکہ میں جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق کے الزام میں مزید  103 فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جن فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے ان پر امریکہ میں خود ساختہ زندگی گذارنے والے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کا شبہ ہے ۔جولائی 2016ء سے ترک حکومت کے خلاف فوج کے ایک گروپ نے بغاوت کردی تھی، اس بغاوت کے دوران 250 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ترکی کی حکومت اس بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پرعائد کرتی ہے ۔ پولیس نے ملک کے صوبوں میں تلاشی کے دوران 74 فوجی افسروں اور سپاہیوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار فوجیوں میں سے بعض کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائزہیں اور حاضر سروس ہیں۔

News Code 1885521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =