8 نومبر، 2018، 5:40 PM

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں بس پر حملے میں 5 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں بس پر حملے میں 5 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر بس پر ماؤ باغیوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر بس پر ماؤ باغیوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے  نیشنل منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن( این ایم ڈی ایس) کی بس کو نشانہ بناتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 2سکیورٹی اہلکار اور 3شہری ہلاک ہو گئے،بس میں عام لوگ اور سی آر پی ایف کے چنداہلکاربھی سوار تھے۔ بس مارکیٹ سے آکاش نگر واپس جارہی تھی کہ راستے میں ماؤ باغیوں نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں بس آکر تباہ ہوگئی۔ حملے میں سی آر پی ایف کے دو  اہلکار ، بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کلینر ہلاک  ہوگئے جبکہ بس میں سوار دیگر2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں بچیلی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

News Code 1885454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha