مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں دادو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوچ کو حادثہ کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے سندھ کے ضلع دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ پیچھے سے ٹکرا کر چاول کی بوریوں سے بھرے ٹریلر کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں دادو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
News ID 1885449
آپ کا تبصرہ