مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں نوجوانوں نے حراستی مرکز سے فرار ہونے کی کوشش میں اسے آگ لگا دی ۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں حراستی مرکزسے کچھ نوجوانوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جن کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔اس دوران انہوں نے حراستی مرکز کو آگ بھی لگا دی ، تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
آپ کا تبصرہ