افغانستان کے صوبہ فراہ 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں  کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں  نے فوجی ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سینئر فوجی افسر نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اڈے پر 50 اہلکار تعینات تھے تاہم حملے کے بعد سے کئی اہلکار لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے اڈے سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔

News Code 1885404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =