مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبےغزنی میں طالبان دہشت گردوں نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرکے 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار وں کو ہلاک کردیا ہے۔ صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، افغان فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 طالبان بھی مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق افغان صوبے غزنی کے ضلع خوگیانی میں فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوائنٹ پر آج صبح طالبان نے حملہ کیا، جس میں 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔افغان فورسز نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس میں 6 طالبان ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
افغانستان کے صوبےغزنی میں طالبان دہشت گردوں نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرکے 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار وں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1885378
آپ کا تبصرہ