مولانا سمیع الحق کو مدرسہ حقانیہ کے احاطے میں دفن کردیا گیا

پاکستان میں جمعیت علماء اسلام ( س ) کےسربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ میں ادا کردی گئی اور انھیں مدرسہ حقانیہ کے احاطے میں دفن کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علماء اسلام ( س ) کےسربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کردی گئی اور انھیں مدرسہ حقانیہ کے احاطے میں دفن کردیا گیا ہے۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کےبیٹےحامد الحق نے پڑھائی ، اس موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے علاوہ اے این پی کےقائمقام صدرغلام بلور،ن لیگ کےرہنما ظفرالحق ، امیر مقام، سابق گورنراقبال ظفر جھگڑا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کے وقت ان کی رہائش گار پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے اور وہاں واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے تھے۔

News Code 1885323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =