پاکستان جمعیت العلماء اسلام (س) کے سربراہ  مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں ہلاک

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سرراہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے بانی مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس اور دیگر پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سرراہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے بانی مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں  تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے بانی  مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کے قریبی ساتھی اور واقعہ کے وقت ان کے ساتھ موجود مولانا احمد شاہ نے  جمعیت علمائے اسلام (س) کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

مولانا احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق آج ہی نوشہرہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ( کے سفاری ون) آئے تھے اور حملے کے وقت سوسائٹی  کے اندر ہی موجود تھے کہ چند نامعلوم افراد نے مولانا پر چاقوؤں سے حملہ کردیا ، انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے اور کچھ دیر بعد ہی راولپنڈی سے اکوڑہ خٹک روانہ ہو نے والے تھے، مولانا پر حملہ گھر کے اندر ہی کیا گیا، حملہ آوروں نے چاقوؤں سے کئی وار کئے اور اسپتال انتطامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مولانا کے سر اور چھاتی پر چاقوؤں سے گہرے وار کئے گئے۔

News Code 1885300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =