اردن کے 2 وزیروں نے عہدوں سے استعفی دیدیا

اردن کے وزرائے سیاحت اور تعلیم دونوں نے بحیرہ مردار کے سیلابی ریلے میں اسکول بس کے بہہ جانے کے باعث بچوں کی ہلاکت پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے وزرائے سیاحت اور تعلیم دونوں نے بحیرہ مردار کے سیلابی ریلے میں اسکول بس کے بہہ جانے کے باعث بچوں کی ہلاکت پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اردن کی وزیر سیاحت لینا عنب نے ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اسی طرح وزیر تعلیم عزمی محمود بھی طلبا کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوگئے۔

ایک ہفتے قبل بحیرہ مردار میں پانی کی سطح بلند ہوجانے کے باعث سیلاب کا ریلا ساحل پر موجود تمام سیاحوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا۔ سیلابی ریلے میں پکنک منانے کے لیے آنے والی اسکول کے بچوں کی بس بھی بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ مجموعی طور پر سیلاب میں  28 افراد ہلاک، 42 زخمی اور 44 لاپتا ہوگئے تھے۔

News Code 1885312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =