مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شدہ 12 ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں تجاویز پیش کی ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کرےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1885241
آپ کا تبصرہ