27 اکتوبر، 2018، 11:08 AM

صہیونیوں کی مسلم ممالک میں اختلاف ڈالنے کی تلاش و کوشش جاری

صہیونیوں کی مسلم ممالک میں اختلاف ڈالنے کی تلاش و کوشش جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ عمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام مسلم ممالک میں اختلاف ڈالنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دورہ عمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام مسلم ممالک میں اختلاف ڈالنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ کے دباؤ میں آکر غاصب اسرائيل کے فلسطینیوں کے خلاف سنگین اور بہیمانہ جرائم کو نظر ناداز نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل اسلامی ممالک میں اختلاف ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اور گذشتہ 70 سال سے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور ان  کے قتل عام کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1885115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha