مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے ملاقات میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کے پاکستان سے اچھے تعلقات کشمیر کی دگرگوں صورتحال پر مثبت اثر ڈالیں گے اور کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔بھارت کو کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مفاہمتی عمل اپنانا چاہیے اس سے کشمیر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور امن وامان کے حوالے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے۔
News ID 1885102
آپ کا تبصرہ