26 اکتوبر، 2018، 6:36 AM

برطانوی شہری نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا

برطانوی شہری نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا

برطانوی شہری نے برطانیہ کے پولی کے علاقے میں سابقہ بیوی کی موجودگی میں علیحدگی کی لڑائی میں شکست کی بنا پر اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہری نے برطانیہ کے پولی کے علاقے میں سابقہ بیوی کی موجودگی میں علیحدگی کی لڑائی میں شکست کی بنا پر اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔  اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے علاقے پولی میں دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد 66 سالہ ملزم ملبے میں شدید زخمی حالت میں نکالا گیا تھا جبکہ خاتون کو معمولی زخم آئے تھے۔برطانوی پولیس کی جانب سے ایک شخص کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مبینہ ملزم ہے جس نے گھر کو دھماکے سے اڑایا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی اہلیہ ایلینی نے بتایا کہ ہماری2 برس علیحدگی ہوگئی تھی اور اپنے سابقہ شوہر کو گھر سے بے دخل کرنا تھا جبکہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے ملزم گھر کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔

News Code 1885100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha