21 اکتوبر، 2018، 10:12 PM

جرمنی سے سعودی عرب کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

جرمنی سے سعودی عرب کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

جرمنی کی خارجہ تعلقات پر مبنی کمیٹی نے سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے رد عمل میں جرمنی سے سعودی عرب کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی خارجہ تعلقات پر مبنی کمیٹی نے سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے رد عمل میں جرمنی سے سعودی عرب کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خارجہ تعلقات پر مبنی جرمن کمیٹی  کے سربراہ نوربرٹ روٹگن نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کردے۔ ذرائع کے مطابق خاشقجی کے مجرمانہ قتل پر سعودی عرب کو عالمی سطح پر شدید ذلت و رسوائی کا سامنا ہے۔

News ID 1884982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha