امریکہ ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا حامی

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا حامی ہے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا ،اللہ تعالی نے ہمیں اسرائیل پر فتح عطا کی ہم نے لڑائی کے قواعد کو تبدیل کیا۔ بجائے اس کہ اسرائیل دوسروں کی سرزمین پر لڑے ، ہم نے لڑائی کو مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا اور آج اسرائیل اپنے جنگی وسائل سے دوسروں کو ڈرانے کے بجائے خود اسلامی مزاحمت کے ہتھیاروں سے خوفزدہ ہے۔

آج اسرائیل کی دھمکیوں پر کسی کی توجہ نہیں کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیل کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں۔

News Code 1884975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =